لاہور(کلچرل رپورٹر)شوبز انڈسٹری کی ہردلعزیز جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی خبروں پر اْن کی مینجر نے ردعمل دے دیا۔گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ سجل علی اور اْن کے شوہر احد رضا میر کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے ۔ اداکارہ سجل علی کی مینجر نے ڈیجیٹل خبر رساں ادارے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹھیک نہیں کہ آپ اپنی ریٹنگز کے لیے کسی کی ذاتی زندگی سے متعلق بے بنیاد خبریں شائع کریں۔واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر سال 2020ء میں لاک ڈاؤن کے دوران بیرون ملک چند قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں سادگی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔