اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،نیٹ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید ٹیکس نادہندہ نہیں ان کا نام ٹیکس ڈائریکٹری میں غلطی سے نادہندہ کی فہرست میں شامل ہوا جس کی درستگی کردی گئی ہے ۔ایف بی آر کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے 46ہزار 127 روپے ٹیکس ادا کیا تاہم ان کا نام غلطی سے نادہندہ فہرست میں آیا ۔