کراچی ( کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کوبھی زبردست تیزی کا رجحان رہا ۔سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،فوڈز ،سیمنٹ اور دیگر منافع بخش شعبوں میں خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 444.65 پوائنٹس اضافے سے 46119.15پوائنٹس ہو گیا۔ اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس155.39پوائنٹس اضافے سے 18069.22پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31472.64پوائنٹس پر جا پہنچا۔ مارکیٹ کامجموعی اضافہ 53ارب61کروڑ32لاکھ52ہزار816روپے اضافے سے بڑھ کر78کھرب63ارب6کروڑ61لاکھ62ہزار 380روپے ہو گیا۔اس دوران 36کروڑ8لاکھ5ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔ 70.60فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔اس دوران مجموعی طور پر 381کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 269 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،91میں کمی اور21میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 176.40اور قیمت فروخت176.50روپے پر مستحکم رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 177سے گھٹ کر176.80 اور قیمت فروخت177.50سے گھٹ کر177.30روپے پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت50روپے اضافہ سے 1لاکھ25ہزاراوردس گرام سونے کی قیمت43روپے اضافہ سے 1لاکھ7ہزار167 روپے رہی ۔