لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 130 سے امیدوار شفقت محمود اور پی پی 160سے امیدوار میاں محمود الرشید کی انتخابی مہم کے تحت کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ یو سی 215کے وائس چیئر مین منصور امین کی جانب سے منعقد کی گئی کار نر میٹنگ میں دونوں امیدواروں نے مقامی رہائشیوں سے ملاقات کی اور انہیں پی ٹی آئی کو ووٹ دینے پر قائل کیا۔ اس موقع پر شفقت محمود اور میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہی عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے ، ملک کی خوشحال کیلئے اس بار نظام کی تبدیلی ضروری ہے ، جو لوگ آزمائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے آئندہ بھی پاکستان کیلئے کچھ نہیں کرنا۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانا ہے ۔ اگر موقع ملا تو 25جولائی کے بعد ملک کے حالات ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کر یں گے ۔