اسلام آباد (این این آئی)پاک فضائیہ نے شاعر مشرق علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ۔ پاک فضائیہ کے ڈائریکٹوریٹ آف میڈیا افئیرزنے شاہیں کا جہاں کے عنوان سے ایک ڈاکومنٹری بنائی ہے جو یوم اقبال کے موقع پر نشر کی گئی۔ اس ڈاکومنٹری میں اقبال کے تصور شاہین کو اجاگر کیا گیا ،22 منٹ دورانیہ کی اس ڈاکومنٹری میں اقبال کے کلام کو دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ اس ڈاکومنٹری کا پرومو پیش خدمت ہے ، ڈاکومنٹری آج شیئر کی جائے گی۔