لاہور (کلچرل رپورٹر )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے مشہور اداکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبروں پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ۔فاطمہ آفندی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر لکھا کہ طلاق اداکاروں کیلئے بھی معمولی بات نہیں ہوتی ۔وہ اپنے ارد گرد ایسے بہت سے جوڑوں کو جانتی ہیں جن کی طلاق ہوئی لیکن ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے ۔فاطمہ آفندی نے سجل اور احد کے مداحوں سے اپیل کی کہ برائے مہربانی اس تکلیف سے گزرنے والے جوڑوں کو کچھ وقت اکیلے رہنے دیں۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’یہ مشکل وقت ہے تو تھوڑی ہمدردی کا اظہار کریں‘۔