لاہور( شوبز ڈیسک ) نامور گلوکار عارف لوہار کے صاحبزادوں نے یوٹیوب پر ’’لوہاربوائز آفیشل‘‘ کے ذریعے پاکستان کی ثقافت کو فروغ دینے کا بیڑہ اٹھا لیا ۔عارف لوہارکے صاحبزادوں علی لوہار،عامرلوہار اور عالم لوہار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخراور خوشی ہے کہ ہم اپنے خاندان کی میراث کوآگے بڑھا رہے ہیں جس کا مقصد اپنی ثقافت کو فروغ دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تینوں بھائی اپنے دادا اوروالد کی طرح پاکستان کے کلچرکوفروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں اوریوٹیوب پر ’’ لوہاربوائز آفیشل ‘‘کی سر گرمیاں اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک اور اس کی ثقافت ہمیشہ نازہے ،پاکستان ہماری پہچان ہے ۔