لاہور (اپنے خبر نگار سے ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعجاز احمد چودھری نے جو ہر ٹاون، پنڈ کیر کلاں ، اکبر شہید روڈ پر انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔ اس مو قع پر انجمن تا جران اتفاق روڈ مسلم لیگ ن کے عہدیداران صدر محمد ریاض بھٹی، جنرل سیکرٹری ملک محمد بلال، سا بق کونسلر محمد بوٹا سیفی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی شمولیت اور امیدوار اعجاز احمد چودھری کی بھر پور حمایت کا اعلان بھی کیا۔ کیر کلاں گائوں سے چو ہدری ظفر اور چو ہدری لبھا جٹ نے بھی اپنے سا تھیوں کے ہمراہ شمو لیت اختیار کی۔ جلسوں سے اپنے خطاب میں اعجازچودھری کا کہنا تھا کہ میری درخواست ہے کہ مجرموں کو ووٹ نہ دیا جا ئے ۔ ن لیگ کے امیدواروں کو چیلنج کرتا ہوں کہ سات دن تک یہاں کا پانی پی کر دکھا ئیں ۔ 35 ارب کی کرپشن کی گئی اگر اس رقم کا ساتواں حصہ ہمیں دے دیا جا ئے تو حلقے کی عوام کی تقدیر بدل دیں گے ۔ یو سی 226 اور پی پی 166 پیکو روڈ سے امان اﷲ نیازی نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی شمولیت کا علان کیا۔