لاہور (نیٹ نیوز) پاکستانی اداکارہ وسٹیج ڈانسر رابیکا برطانیہ میں پراسرار طور پر ’لاپتہ‘ ہوگئیں، اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والی رابیکا لاہور میں رہائش پذیر ہیں ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ انٹرٹینمنٹ ویزے پر برطانیہ گئی تھیں اور 5 دن بعد ہی برطانیہ میں پناہ کی درخواست دے دی تھی، اداکارہ نے پناہ کی درخواست کی وجہ ’غلامی اور انسانی اسمگلنگ‘ قرار دیا تھا، سٹیج اداکارہ نے آخری بار لندن میں فن کا مظاہرہ کیا، امیگریشن آفیسر کی جانب سے تفتیش میں رابیکا نے ایونٹ منیجر پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے اسے ’غلام‘ بنایا ہوا ہے ۔ رابیکا کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آرہاکہ برطانیہ میں آنے کے 5 دن بعد رابیکا کو اچانک کیا ہوا ،ایسالگتا ہے کہ کوئی رابیکا کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنا چاہتا ہے ۔