مکرمی !موجودہ نگران وفاقی حکومت نے غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو یکم نومبر تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے، یکم نومبر کے بعد ٹاسک فورس جائیداد ضبظ کرنے اورگرفتاری کیلئے کاروائی کرے گی، غیرقانونی شناختی کارڈ والوں کی نشاندہی کرنے والوں کو انعام دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی بے دخلی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ ایپکس کمیٹی کا حوالہ ہنڈی، سمگلنگ اور بجلی چوری کے خلاف مزید سخت کارروائی کا فیصلہ۔ انسداد منشیات کے لیے بھی سخت ایکشن ہو گا، ہر پاکستانی کی فلاح و بہبود اور تحفظ مقدم ہے۔ بندوق کے زور پر کسی کو اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کر نے دیں گے، نگران حکومت کی اس سوچ اور اقدامات سے ملک کی معیشت میں بہتری کی امید لگی ہے ان اقدامات پر بلا امتیاز عمل در آمد ہوا تو ملک وقوم کی بہتری اور دنیائے عالم میں پاکستان کا وقار بلند ہو گا۔(علی حسن، پنڈی بھٹیاں )