لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکار فرحان سعید نے انسٹاگرام پر اداکار قوی خان، عابدہ پروین اور کامیڈین عمر شریف کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ،بعدازاں فرحان سعید نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر قومی خان کے ساتھ ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی ،فرحان سعید نے قوی خان کے الفاظ قول کی صورت میں لکھے کہ’ ’ نیت میں سچائی اور محبت میں خلوص ہی محبت کا صدقہ ہے ‘‘۔ فرحان سعید نے صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ عالمی شہرت یافتہ عابدہ پروین کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انہوں نے لکھا کہ عابدہ پروین کو دنیا بھر میں صوفی موسیقی کی ملکہ کے طور پر جانا جاتا ہے ۔