فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد میں گھونہ کے علاقے میں گرفتار دہشتگرد پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک ہوگیا، ایس ایچ اوتھانہ غلام محمدآباد گرفتار سلمان رندھاوا کو کوبرآمدگی کیلئے لے جا یا جا رہا تھا کہ کار اور موٹرسائیکل سوارملزمان نے سلمان رندھاوا کوچھڑانے کی کوشش کی، مقابلے کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ماراگیا،پولیس اورحملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا مزیدنفری طلب کرناپڑی۔