مکرمی !بلا شبہ ہر چیز کے دو رخ ہیں روشن و تاریک ۔موبائل کے بڑھتے استعمالات میں وہ منفی عناصر جنہوں نے سماجی و مذہبی زندگی کے وقار میں سب سے زیادہ بگاڑ پیدا کر رکھا ہے وہ ہے موبائل کو جنسی اسکینڈلز،جرائم کا آڈیو ،ویڈیو استعمال۔روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں واقعات وقوع پذیر ہوتے ہیں جس میں کسی دوشیزہ یا کسی شہری کو آڈیو ویڈیوز کے ثبوتوں یا ڈیجیٹل ترمیم کے ذریعے حسب منشا مطالبہ کی تکمیل کیلئے بلیک میل کیا جاتا ہے۔ ایسا مجرمانہ نوعیت کا مواد منفرد ذرائع سے حاصل اور پراسس کر لیا جاتا ہے۔تھانہ فتح پور میں بدنام زمانہ پنجو گینگ جن کے خلاف شہریوں کو بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے کے الزامات پہلے سے چلے آ رہے ہیں کے ایک فرد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف سنگین فوجداری دفعات کے تحت مقدمہ کراس ورشن نمبر1105/23کا اندراج اور گرفتاریاں ہوئیں۔ اہلیان علاقہ کا مطالبہ ہے کہ پنجو گینگ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اوپن انکوائری کروائی جائے تاکہ مذکورہ کیس کے علاوہ دیگر الزامات پر بھی تحقیقات کی جا سکیں۔حالات و واقعات متقاضی ہیں کہ سائبر کرائمز اور ویڈیو آڈیوز پر بلیک میلنگ،خرافات ؛سماجی بگاڑ قانون کو ہاتھ میں لینے پر سخت الیکشن لیا جائے۔ ہراسگی سے بچنے کیلئے شہری معاشرتی دباؤ ، خوف،ضبط او ربرداشت میں جانے کی بجائے بلیک میلنگ کے رستاخیز سانحات کو قانوں کے تحت فالو کریں۔بلاوجہ ناجائز ویڈیوز گرافی اور موڈیفائی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیں۔( امتیاز یٰسین فتح پور)