قاہرہ (شوبز ڈیسک)مشرق وسطیٰ کے اہم ترین ملک مصر کی خاتون فلم ساز فرح شعیر کو ان کی مختصر فلم میں بیوی کی جانب سے شوہر کے خلاف ’ریپ‘ کا مقدمہ درج کروانے کی کوشش کو دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔فرح شعیر کو اچھوتے موضوعات پر مختصر فلمیں بنانے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے ۔فرح شعیر کی گھریلو تشدد اور شوہروں کی جانب سے بیویوں کے ساتھ رضامندی کے بغیر ہی جنسی تعلقات استوار کرنے کے موضوع پر بنائی گئی فلم ’شکویٰ‘ کو گزشتہ ماہ اکتوبر میں ہی ایک عرب فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیا تھا۔فرح شعیر کی مذکورہ فلم کو کافی سراہا گیا مگر زیادہ تر عرب شائقین کی جانب سے انہیں فلم میں عرب سماج کی غلط عکاسی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔