شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپور ٹر )فلم عشق میرا انمول کے ہیرو صائم علی اور ہیروئن سحر ملک نے کہا ہے کہ عشق میرا انمول پاکستان فلم انڈسٹری کی ایک بہترین اور یادگار فلم ثابت ہوگی۔ اس فلم میں جو کاسٹ لی گئی ہے ان میں بہت سے نئے باصلاحیت اداکار شامل ہیں یہ فلم نام سے نہیں بلکہ کام سے بڑی ثابت ہوگی۔ اس فلم میں ملک کی معروف گلوکارہ سائرہ نسیم نے جو گیت ریکارڈ کروائے ہیں وہ شائقین کو بڑے پسند آئیں گے ۔ فوک گلوکار صفدر ماہی نے بھی اس فلم میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے فلم کے موسیقار قادر علی شگن اور فلم ساز نعیم خان بھی اس فلم کی کامیابی کیلئے اپنا انتھک کردار ادا کررہے ہیں ۔