لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب فوڈ اتھارٹی میں فریش گریجوایٹس کے لیے انٹرن شپ کے مواقعوں پرامیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے ۔آپریشنز میں 90جبکہ پبلک ریلیشن ونگ کی 20 اسامیوں کیلئے انٹرویوز کیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر آپریشن اور پبلک ریلیشن میں انٹرن شپ کے امیدواران کے انٹرویو کیے گئے ۔ فریش گریجوایٹس کے لیے آپریشنز میں 90جبکہ پبلک ریلیشن ونگ کی 20 اسامیوں کے لیے انٹرویوز کیے گئے ۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی سہولت کے لیے انٹرویوز لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے دفاتر میں کیے گئے ہیں۔ انتظامی امور کے حوالے سے امیدواران کو تمام ممکن سہولیات فراہم کی گئیں۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ تمام بھرتیاں 100فیصدمیرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کی جائیں گی۔