فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) نماز پڑھنے کیلئے مسجد جا نے والا موٹر سائیکل سوار گلے پر ڈور پھر نے کے نتیجہ میں زخمی ہو گیا۔دائو دنگر کا رہائشی 18سالہ شاہ زیب موٹر سائیکل پر سوار ہو کر نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد جا رہا تھا کہ اسی دوران چشتیہ پارک میں دھاتی ڈور اسکے گلہ پر پھر گئی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہو گیا اسکو موقع پر آ نے والی ریسکیو ٹیم نے طبی امداد دیتے ہو ئے ہسپتال منتقل کیا جہاں اسکی حا لت تسلی بخش بتائی جا تی ہے ۔ ڈور زخمی