لاہور(کلچرل رپورٹر) ’قراقرم ہائی وے ‘ پر بنائی گئی دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے سال نو کے موقع پر پاکستان ٹیلی وڑن پر نشر کرنے کا اعلان کردیا گیا’’قراقرم ہائی وے : ویئر مین اینڈ مائونٹین میٹ‘‘ کے نام سے بنائی گئی دستاویزی فلم کا ٹریلر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کیا گیا۔ دستاویزی فلم کی ہدایات زوہیب پرویز نے دی ہیں اور اسے دلیریم پروڈکشن نے پاک فوج کے تعمیراتی ادارے فرنٹیئر ورکس آرگنائیزیشن‘ (ڈبلیو ایف او) کے تعاون بنایا ہے ۔دستاویزی فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر میں ’’قراقرم ہائی وے ‘‘کے اطراف کے مناظر دکھائے گئے ہیں جو کہ سطح سمندر سے 4 ہزار فٹ کی بلندی پر پہاڑوں کی بھول بھلیاں پر بنایا گیا ہے ۔ٹریلر میں مستنصر حسین تارڑ سمیت ہائی وے کی تعمیر میں کردار ادا کرنے والے عہدیداروں اور افراد کو بھی یاد داشتیں شیئر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔