لاہور(کلچرل رپورٹر)ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے بیٹے درِ آب رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔ان کے بیٹے کی شادی میں پی ٹی ائی کے سنیٹر علی محمد خان، حفیظ اﷲ نیازی، کرکٹر محمد حفیظ، اظہر علی مصباح الحق سمیت دیگر نے شرکت کی لاہور میں منعقدہ شادی کی تقریب میں معروف شوبز ستاروں نے شرکت کی، فلمسٹار شان شاہد، صائمہ سید نور، سارا لورین، اداکار بابر علی، ریما خان، صاحبہ، ریمبو، جویریہ سعود، سید نور، صائمہ، حمیرا ارشد سمیت دیگر کئی معزز مہمان شریک ہوئے ۔ریما نے خلیل الرحمان کو بیٹے کی شادی کی مبارک بھی دی۔