اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے وکلاء نے ہسپتال پر حملہ کیا، ایسا تو دوران جنگ بھی نہیں ہوتا، لاہور کا واقعہ مکمل احتساب کا متقاضی ہے ،ہم پارلیمان پر حملہ آور ہونے والی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد بدترین فاشزم کے گواہ بن رہے ہیں۔ لاہور واقعہ کے حوالے سے ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہالاہور میں دل دہلادینے والے مناظر دیکھنے کو ملے ، پنجاب کے دارالحکومت میں مکمل انارکی کی لہر نظر آئی، یہ گراوٹ کی نئی سطح ہے ،واقعہ خوداحتسابی کا بھی متقاضی ہے کہ ہم بطور قوم عمران خان کے نیا پاکستان میں اور کتنا نیچے آئیں گے ، ہم اور ہمارا ملک آج ہونے والے واقعہ سے دراصل بہت بہتر ہے ۔