لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ لباس کے معاملے میں بہت دقیانوسی خیالات کی مالک ہیں ویب انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ’وہ بچپن ہی سے اپنے ڈریس کے معاملے میں بہت دقیانوسی خیالات کی مالک ہیں، وہ شروع سے ہی ایسی ہیں، وہ نہیں جانتیں کہ ایسا کیوں ہے ، حالانکہ وہ بیرون ملک بھی رہ چکی ہیں، وہ چاہیں تو ٹی شرٹ اور شارٹس پہن سکتی ہیں۔‘ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر وہ اپنی ٹانگ کا ایک انچ حصہ بھی دکھا دیں تو لوگ ان سے نفرت کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔شائقین کی جانب سے آنے والے رسپانس سے متعلق اچھی طرح آگاہ ہیں مگر وہ اب اس بارے میں زیادہ نہیں سوچتیں۔