لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی 20 خالی آسامیوں پر تعیناتی کے لیے ناموں پر غور شروع کردیا ۔ذرائع نے بتایا زیر التواء مقدمات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر جلد ججز کی تعیناتی کی جائیگی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ججز کی تعیناتیاں جلد مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور مختلف ناموں کو ختمی شکل دے رہے ہیں۔چیف جسٹس نے ساتھی ججز سے بھی نئے ججوں کی تعیناتی کے لیے مشاورت کی ہے اور ایسے وکلائاور سیشن ججز کو ہائیکورٹ کے جج کے طور پر تعیناتی کے لیے تلاش کیا جارہا ہے جن کی قانون اورآئین پر مکمل گرفت ہو۔