مکرمی !بیرون ملک مقیم اوورسیزر پاکستانیوں کو پاکستان میں بے شمار مسائل کاسامنا کرنا پڑتا ہے بیرون ملک محنت کر کے پیسے کماتے ہیں وطن سے محبت کرتے ہوئے اپنی دن رات محنت کی کمائی اپنے سرمایے کو پاکستان بھجواتے ہیں جائیدادیں بناتے ہیں کاروبار کرتے ہیں اکثر اوور سیزرپاکستانیوں کے کاروبار اور جائیدادوںپر قبضہ ہو جاتا ہے ۔معاشی بد حالی کے گہرے گردوغبار میں سانس لینا بھی دوبھر ہوتا جا رہا ہے ۔ذوالفقار علی بھٹو کے روٹی پلانٹ لگانے اور شہباز شریف کے تنوروں پر سستی روٹی بیچنے سے نہ مہنگائی رکی اور نہ ہی حکومت اس کو روک سکتی ہے ۔۔ وزیر اعظم صاحب کو یہ سمجھنا چاہئے کہ وہ حکومت میں ہیں اور ملک کے وزیر اعظم ہیں اپوزیشن میں نہیں عوام ان سے سوال کریں گے اور انہیں جواب دینا پڑے گا اس لیے اب بھی پہلی ترجیحات ہی میں عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل پر عملی اقدامات شروع کر دیں ۔ (میاں مجتبیٰ نصیر قریشی)