اسلام آباد( خبر نگار خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی بنائی ہوئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لیا، مشین وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے بنائی گئی، جس کی تیاری پر شبلی فراز اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، لگتا ہے آئندہ ایسے انتخابات ہوں گے جس کے نتائج تمام امیدوار قبول کریں گے ۔وزیراعظم نے اولمپکس میں دوڑ کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کے نوجوان ریس دیکھیں اور سبق سیکھیں، اس ویڈیو میں وہ سبق ہے جو کھیلوں نے مجھے سکھایا، آپ تب ہارتے ہیں جب آپ ہار مانتے ہیں۔ ویڈیو میں ریس کی ابتدا میں گرنے والی خاتون ایتھلیٹ کو ریس میں فتح حاصل کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔