لاہور (کلچرل رپورٹر )نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ اگر انسان ماضی میں کھویا رہے تو وہ کبھی بھی آگے نہیں بڑھ سکتا البتہ ماضی سے سبق ضرور سیکھنا چاہیے ، آپ کے پاس جو موجود ہے اس پر راضی ہو جائیں زندگی سکون میں آجائے گی۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ جن لوگوں کا خدا کی ذات پر توکل ہوتا ہے وہ کبھی مایوس نہیں ہو تے ۔ آپ دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے والے بن جائیں آپ کے لئے کہاں کہاں سے آسانیاں پیدا ہوں گی وہ آپ کے گمان میں بھی نہیں ہوگا ۔ ریشم نے کہا کہ انسان کو اپنے ماضی میں نہیں کھویا رہنا چاہیے بلکہ آگے بڑھنا چاہیے ۔