لاہور(کلچرل رپورٹر)ممتاز سکالر اور ادیبہ خالدہ جمیل چودھری کو ان کی علمی ،ادبی اور نظریہ پاکستان کے احیاپر خدمات کے حوالے سے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی جانب سے مادر ملت گولڈ میڈل برائے 2021ء سے نوازا گیا ، یہ ایوارڈ انھیں خواتین میں اسلامی تہذیب و تمدن ان کی تربیت،سیاست میں خواتین کے کردار اور بچوں کی تربیت جیسے موضوعات پر مقالہ جات تحریر کرنے اور خواتین میں شعور اجاگر کرنے پر ایوان کارکنان پاکستان میں ہونے والی تقریب کے دوران معروف روحانی شخصیت سید حبیب عرفانی نے دیا جبکہ سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان رفیق تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔