لاہور(سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈائریکڑ سہیل احمد رضا نے کہا ہے کہ موجودہ انتخابی نظام اکثریت اور اقلیت دونوں کا استحصال کر رہا ہے اور مخصوص خاندان کا تحفظ کرتا ہے ، الیکشن 2018میں اقلیتیں بھی اپنے نمائندوں کو بلا واسطہ طور پر منتخب نہیں کر سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام انتخاب کے خلاف سابق وفاقی وزیر جے سالک اور ایلڈر سلامت بھٹی نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی جس پر اس وقت کے چیف جسٹس اور جو کہ اب موجودہ نگران وزیر اعظم ہیں ۔ سپریم کورٹ کے اس فل بنچ میں موجودہ چیف جسٹس ثاقب نثار بھی شامل تھے ۔ فل بینچ نے 5 اگست 2015ء کو فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ وطن عزیر کی مذہبی اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت مساوی سیاسی حقوق دیئے جائیں اور انہیں اپنے ووٹوں سے اپنے نمائندہ منتخب کرنے کا اختیار دیا جائے کیونکہ کسی بھی جمہوری معاشرے میں عوامی نمائندوں کی سلیکشن غیر آئینی اور غیر جمہوری تصور ہوتی ہے ۔