لاہور (کلچرل رپورٹر، نامہ نگار خصوصی)سٹیج اداکاراؤں کی خفیہ کیمرے سے ویڈیوز بنانے کے سکینڈل میں اہم پیشرفت ہوئی،ویڈیو سکینڈل لیک کیس اداکارہ خوشبو خان, مہک نور اور شالیمار تھیٹر انتظامیہ میں صلح ہو گئی ۔ صلح میں نامور سٹیج پروڈیوسر سچی سرور بٹ،محسن بھائی ،عارف گجر ،تاج گجر نے مرکزی کردار ادا کیا۔ صلح میں پروڈیوسر قیصر ثناء اﷲ خان نے بھی اہم کردار ادا کیا ، اس موقع پر اداکار قیصر پیا بھی موجود تھے ۔ دوسری طرف ملزمہ خوشبو کے وکیل نے سیشن کورٹ میں راضی نامہ جمع کرا دیا، وکیل نے موقف اپنایا کہ متاثرین آئندہ سماعت پر بیان قلمبند کروا دیں گی، ایڈیشنل سیشن جج محمد یسین شاہین نے اداکارہ خوشبو سمیت 6 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 19 جنوری تک توسیع کردی۔