لاہور(کلچرل رپورٹر، اپنے نیوز رپورٹر سے) سول کورٹ میں نجی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ "میرے پاس تم ہو"کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے کیس کی سماعت، عدالت نے پٹیشن میں شامل پانچوں فریقین کو 24 جنوری کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، فریقین میں ڈرامہ سیریل کے ڈاریکٹر ندیم بیگ ،پروڈیوسر ہمایوں سعید، رائٹر خلیل الرحمن اے آر وائی ڈی جی ٹل کے سی ای او،پیمرا کے چیئرمین اور پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کو نوٹس جاری کیے گئے ، عدالت میں درخواست گزار ماہم نامی لڑکی کے وکیل ایڈووکیٹ عبدالماجد چوہدری پیش ہوئے ، درخواست گزار خاتون ماہم جمشید نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیک کی جا رہی ہے ، عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔