لاہور(کلچرل رپورٹر)شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ چھٹیوں پر سیروتفریح کے لیے ترکی روانہ گئے ۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر معروف اداکار منیب بٹ نے اپنی اور اہلیہ ایمن خان کی ترکی روانگی کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اْنہوں نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور جینز زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ ایمن خان گِرے ٹی شرٹ اور جینز میں ملبوس ہیں۔اداکار نے مداحوں کو اپنے دورے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم ایک طویل عرصے کے بعد چھٹیاں گْزارنے جا رہے ہیں۔