ملتان(صباح نیوز)اینٹی کرپشن کورٹ نے مسلم لیگ( ن) کے سابق ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر کو رہا کرنے کا حکم دیا ۔ پیر کو ن لیگ کے سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کو اینٹی کرپشنکورٹ ملتان میں پیش کیا گیا۔اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے خلاف پلاٹ کی غیر قانونی منتقلی کا 9 سال پرانا مقدمہ بھی خارج کرنے کا حکم دیا گیا۔ انٹی کرپشن اپنے استغاثے کو ثابت کرنے میں ناکام رہی جس پر سابق ایم این اے کے خلاف درج مقدمہ خارج کیا گیا۔ رہائی پر لیگی رہنمائوں اور کارکنان نے نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر لیگی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت 30 نومبر کے پی ڈی ایم جلسے کو ناکام بنانے کے لئے ایسے اقدامات کر رہی ہے ۔