لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکار نعمان اعجاز نے اداکارہ اسرا بیلگیچ کو تْرکی کا یاسر حسین قرار دے دیا۔نعمان اعجاز نے اپنے ایک چیٹ شو میں اداکارہ اسرا بیلگیچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اْنہیں تْرکی کا یاسر حسین کہہ دیا۔اْنہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی اسرا سوشل میڈیا پر کوئی تصویر شیئر کرتی ہیں تو اس سے اْن کے پاکستانی مداح ناراض ہوتے ہیں اور اْن کی تصاویر پر تنقید بھی کرتے ہیں۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ’کئی مہینوں صبر کرنے اور پاکستانی مداحوں کو اپنے کپڑوں کے انتخاب پرتنقید کرنے کے لیے معاف کرنے کے بعد، کچھ عرصہ پہلے اسرا نے ایک صارف کو جواب دے کر چْپ کروادیا۔