لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار احسن خان نور مقدم کیس میں شامل تفتیشی اداروں، ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر برس پڑے ۔احسن خان نے انسٹا سٹوری پر حضرت عمر فاروق ؓ کا قول شیئر کیا ’’جو ریاست مجرموں پر رحم کرتی ہے وہاں کے بے گناہ لوگ بڑی بے رحمی سے مرتے ہیں‘‘۔اس قول کے ساتھ احسن خان نے ’’نور مقدم قتل کیس‘‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔واضح رہے کہ نور مقدم کیس کے تفتیشی افسرنے عدالت میں بیان دیاکہ جس چاقو سے نور مقدم کا قتل ہوا اس پر اور پستول پر مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے فنگر پرنٹ نہیں ملے اور ملزم کے خلاف فرانزک کے سوا کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔