لا ہو ر ،چارسدہ(کر ائم ر پو رٹر، نمائندہ 92نیوز ) لاہور میں پولیس اہلکار،خاتون،چارسدہ میں وکیل کے چیمبر میں مخالفین کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق اور وکیل کا منشی زخمی ہوگیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور چو ہنگ کے علا قہ میں گھر یلو نا چا قی پر خاوند سرفراز نے جوا ں سا لہ بیو ی ثوبیہ فا ئر نگ کر کے قتل کر دیا ۔پو لیس کے مطابق ثوبیہ گردن میں 3گو لیا ں لگنے سے موقع پر دم تو ڑ گئی خاوند مو قع سے فرار ہو گیا ،پو لیس نے مقتو لہ کی لا ش مردہ خا نہ بھجوا دی۔ کاہنہ کے علاقے میں ماڈل ٹائون جوڈیشل تعینات عبدالقیوم نامی پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر کلہاڑیوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ دریں اثنا سی سی پی او لاہور نے خاتون اور پولیس اہلکار کے قتل کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیدیا ہے ۔ دریں اثنا چار سدہ میں جوڈیشل کمپلیکس میں اشفاق احمد ایڈووکیٹ کے چیمبرمیں محالفین ملزمان فیض الرحمن ،رحیم اللہ ،واحد پسران رسول شاہ ،کریم ولد حضرت ولی ساکنان نستہ کی فائرنگ سے تین بخت ذلی شاہ ولد منتظم شاہ ،رحمت علی شاہ ولد بخت ذلی شاہ اور اقبال حسین عرف بالے ولد مہر گل جاں بحق اور وکیل کا منشی شوکت ولد مصباح زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزمان فیض الرحمن اور رحیم اللہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔واقعہ کیخلاف چارسدہ بار نے آج ہڑتا ل کا اعلان کیا ہے ۔