لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستانی اداکارمنیب بٹ نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’جانان‘ سے متعلق انکشاف کیے ہیں۔ گزشتہ دنوں ریحام خان نے فنکاروں کے متعلق کہا تھا کہ بہت دکھ ہوا کہ وہ اداکارجن کی ہم آن سکرین ٹیلنٹ کی وجہ سے عزت کرتے ہیں وہ بے شرمی کے ساتھ اس اقتدارکی آوازبنے ہوئے ہیں جوبس اپنے جانے کے راستے پرہے ۔اداکار منیب بٹ نے ریحام خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی فلم جانان کے لیے بھاری سرمایہ کاری حاصل کی۔ منیب بٹ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ فلم کے سیٹ کا فرنیچرتک انہوں نے عمران خان کا نام استعمال کرکے لوگوں سے مفت میں لیا تھا۔ مہربانی ہوگی ہم پرتنقید بھی نہ کریں۔