مکرمی !پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے 6ماہ گزرگئے ہیں لیکن آج تک عوام سے کیا گیا کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہیں کی کیا گیا اور مسلسل عوام کو مہنگائی بے روزگاری کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے پچھلے دور حکومت میں جو چیز ہمیں 100روپے کی ملتی تھی آج وہ 125روپے سے140روپے تک مل رہی ہے ۔ کیاموجودہ حکومت یہ بتاناپسند کریگی جو وہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر حساب کتاب لگا کر بتاتے تھے کہ پیٹرول حکومت کو 30روپے فی لیٹر ملتا ہے لیکن عوام کو 95روپے میں فروخت کیا جارہا ہے اب وزیر اعظم عمران خان کنٹینر سے اتر چکے ہیں اور اقتدار کی کرسی پر بیٹھ چکے ہیں اب یہ حساب کتاب کیوں نہیں لگاتے ہیں عمران خان کو یہ بھی حساب لگانے کی ضرورت ہے کہ حج پر ٹوٹل کتنا خرچ آتا ہے جہاز کا کرایہ اور دیگر کاغذات کی مد میں کیا خرچہ ہے کیا سعودی حکومت نے حج ویزہ مہنگا کردیا ہے یا حکومت نے اپنا کمیشن بڑھا دیا ہے ؟حکومت ملنے کے بعد لیڈران پرانی باتیں بھو ل جاتے ہیں لیکن عمران خان سے عوام کو یہ توقع نہیں۔ (اقبال انصاری، کراچی)