مکرمی!غریب سرکاری ملازم نے اگر پرانے قوانین کے مطابق NOCؒٗلیے بغیر پاسپورٹ بنوا کر جرم کر لیا تھا تو اس کی سزا حکومت نے یوں دی کہ ملازمین محکمانہ NOCلیں، پرانا پاسپورٹ سرنڈر کریں، 3000روپے کا نیا بنوائیںاور5000 روپے جرمانہ بھی دیں ۔ اس فیصلے کے بعد ملازمین کی پاسپورٹ آفسز میں جو خواری ہو رہی ہے وہ قابل افسوس ہے قصور آفس میں ٹاؤٹ مافیا سرگرم ہو چکا ہے۔ کسی ترتیب کے بغیر کھلے عام 1000/1500 روپے لیکر مجبور لوگوں کے کیس پراسیس کئے جا رہے ہیں۔ نئے پاکستان کے نقار خانے میں طوطی کی آواز کسے سنائی دے گی پھر بھی بطور ریکارڈ مراسلہ درج کر دیا ہے۔ (عبدالعلیم قمر،قصور)