اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان کو رہائش کیلئے سب سے سستا ترین ملک قرار دے دیا گیا جبکہ بنگلہ دیش جنوبی ایشیاء کا سب سے مہنگا ملک اور سوئٹزر لینڈ کو دنیا کا مہنگا ترین ملک قرار دے دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اعلیٰ سطح کے پیشہ و رانہ افراد اور کاروباری رہنماؤں کیلئے دنیا بھر میں معروف میگزین ڈھاکہ ٹریبون نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کو رہنے کیلئے سستا ترین ملک قرار دے دیا ہے ،پاکستان کے بعد افغانستان بھارت ، شام ، ازبکستان ، کرغیزستان اور تیونس کو سستا ملک قرار دیا گیا ہے ، مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں یورپی ممالک سرِ فہرست رہے ،مہنگے ترین 20 ممالک میں 9 یورپی ممالک،5 ایشیائی شامل ہیں،رہائش اختیار کرنے کیلئے دنیا کے مہنگے ترین ممالک میں ناروے دوسرے نمبر پر ہے ۔ اس کے بعد آئس لینڈ ، جاپان ، ڈنمارک ، بہاماس ، لکسمبرگ ، اسرائیل ، سنگاپور اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔