لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 2 کنفرم کیس سامنے آگئے ۔ترجمان کے مطابق رپورٹ ہونے والے مریضوں میں سے ایک کا تعلق اٹک سے جبکہ دوسرے کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے ۔ جنوری 2020 سے ابتک کل 56 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔صوبہ بھر میں 1 مریض زیر علاج،55 صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں ۔ 24 گھنٹوں کے دوران 665 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے ۔گزشتہ ایک ہفتے میں صوبہ بھر کے 9617 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔