مکرمی ! پنڈی بھٹیاں شہر کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے شہر کی فضا ہروقت آلودہ رہتی ہے جس سے شہری سانس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں شہر کی ٹوٹی سڑکوں پر جب ٹریفک پولیس کی مبینہ غفلت اور کرپشن کی وجہ سے جب ییوی ٹریفک جن میں زیادہ تعداد ڈمپرز کی ہوتی ہے تو ان کی تیز رفتاری کی وجہ سے فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے جس سے سانس لینا بھی دشوار ہوجاتا ہے شہر کی ٹوٹی سڑکیں اب کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہیں۔ نلکہ اسٹاپ چنیوٹ روڈ اور طالب والا روڈ بائی پاس سے تو ٹریفک گزرنے سے ہر وقت گرد کی آندھی چلتی رہتی ہے یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سابقہ ادوار میں منتخب نمائندے بڑے بڑے دعوے تو کرتے رہے ہیں لیکن شہر کی حالت زار پر ان ترس نہ آیا اور اربوں روپے کے فنڈز اقربا پروری میں ضائع کردیے اور کرپشن کی نظر ہو گئے اور شہر کی حالت مزید خراب ہوتی گئی جس سے شہری پریشان ھیں اور اعلی حکام سے شہر کی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ڈمپروں کا راج قومی شاہراہوں پر اس قدر بر قرار ہے ان سے آلودگی بھی بھیل رہی اور ٹریفک کیلئے مشکلات بھی پیدا کر رکھی ہیں ان کی جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ( علی حسن پنڈی بھٹیاں )