لاہور(نامہ نگار)آل پاکستان بس اونرز فیڈریشن کے عہدیداران ملک ندیم ، چودھری عدنان مجید نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کی سرمایہ کاری اور سالانہ اربوں روپے ٹیکس دینے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی صنعت کا درجہ دیا جائے ۔ موجودہ حالات میں پبلک ٹرانسپورٹ سے وابستہ 70 ہزار بیروزگار افراد کیلئے فوری طور پر خصوصی مالی پیکیج کا اعلان کیا جائے ۔