لاہور(جنرل رپورٹر)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈاکٹرزحضرات کی تنخواہوں میں ریکارڈترین اضافہ کیا۔ایم ٹی آئی ایکٹ کسی کوڈرانے نہیں بلکہ مریضوں کی سہولت کیلئے لایاجارہاہے ۔ ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت تمام پروفیسرز اورڈاکٹرزمریضوں کوسہولت دینے کے حوالہ سے جوابدہ ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جنرل ہسپتال میں فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے نئے ایکسرے روم کا افتتاح کردیا۔