لاہور(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے آٹے اور برائلر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے پنجاب حکومت نے فلورملز کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں،پنجاب میں بیس کلو آٹے کا تھیلہ تاریخ کی بلندترین سطح 875 روپے پر پہنچ گیا جبکہ مرغی کا گوشت 370روپے سے زائد فی کلو فروخت ہو رہا ہے ، ملک میں درحقیقت عمران مافیا کی حکومت ہے ؟ اورغریب عوام آٹا مافیا اور برائلر مافیا کے ہاتھوں لٹ رہی ہے ، شہبازشریف کے پانچ سالہ دور میں بیس کلو آٹے کا تھیلہ 800روپے سے کبھی اوپر نہیں گیا جبکہ بزدار حکومت نے دو سالوں میں پنجاب کے عوام سے تمام سہولیات چھین لی ہیں،پنجاب حکومت آٹا مافیا،چینی مافیا اور برائلر مافیا کے ہاتھوں کھلونا بن چکی ہے ۔عوام پوچھ رہی ہے کیا کوئی حکومت ہے ؟۔