لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب نے حال ہی میں پولیو کے خاتمے کی قومی مہم میں مطلوبہ کوریج حاصل کرلی ہے ۔ اس مہم کے دوران 2 کروڑ 20 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لئے ویکسین کے قطرے پلائے گئے ۔ ان خیالات کا اظہار ایمرجنسی آپریشنز سنٹر ( ای او سی ) کی کوآرڈینیٹر سیدہ رملہ علی نے حالیہ مہم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ 17 ماہ سے اب تک پولیو کا ایک بھی کیس منظر عام پر نہیں آیا ۔ پانچ روزہ پولیو مہم کے خاتمے کے بعد ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کا تناسب 0.75 فی صد رہا جو کہ اطمینان بخش ہے ۔