نیو یارک( نیٹ نیوز)یوکرین کی صورتحال پر عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے یوکرین میں جنگ کے خطرے سے بہت دکھ پہنچا ہے ۔پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ عالمی رہنما لوگوں کیلئے مصائب کا باعث بننے والی کسی بھی حرکت سے پرہیز کریں۔انہوں نے کہاکہ سیاستدان اپنے اقدامات کے بارے میں خدا کے سامنے ضمیر کا سنجیدگی سے جائزہ لیں۔پوپ نے کہا کہ 2مارچ کو امن کیلئے بین الاقوامی سطح پر روزہ رکھا جائے ، انہوں نے دعا کی بھی اپیل کی ۔