لاہور،کراچی (جنرل رپورٹر،نمائندہ92نیوز) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس سے ڈاکٹروں کی بڑھتی ہوئی اموات پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے ڈاکٹروں کا تحفظ سنجیدہ مسئلہ ہے ،اس حوالے سے مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں،کورونا کے مریضوں میں اضافے کے باعث ہسپتالوں میں سہولیات میں اضافہ کیا اور تربیت یافتہ عملے کی تعداد بڑھائی جائے ۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجادنے ایک بیان میں کہا گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دو ڈاکٹر مہلک وائرس سے موت کا شکار ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر ثنائفاطمہ،ڈاکٹر زبیر احمد کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں صفِ اول کے سپاہی تھے ۔ ڈاکٹروں میں کورونا مثبت ہونے کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور وہ آئیسولیشن میں جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹروں کی قلت پیدا ہو رہی ہے ۔ وزیر اعظم اور تمام صوبوں کے وزرائاعلیٰ کو خطوط کے ذریعے صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کر چکے ہیں۔ پی ایم اے