لاہور(سٹاف رپورٹر)تحریک صراط مستقیم گوجرانوالہ ڈویژن کے امیر پیر سید ضیاء الاسلام شاہ گیلانی انتقال کرگئے ۔ان کی نماز جنازہ گجرات میں ادا کی گئی اور انہیں اپنے والد پیر سید شبیر احمد گیلانی فاضل بریلی شریف انڈیا کے پہلو میں سپرد خاک کیاگیا۔نماز جنازہ کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ پیر سید محمد ضیاء الاسلام شاہ گیلانی ایک منفرد شیخ طریقت تھے ۔آپ اپنے سچے نظریات اور ستھرے معمولات کی وجہ سے اپنے عہد کے علماء مشائخ میں ایک امتیازی شان رکھتے تھے ۔آپ برصغیر کی عظیم علمی شخصیت امام اہل سنت ااحمد رضا خان بریلوی سے والہانہ عقیدت رکھتے تھے اور ناموس رسالت ﷺ کی خاطر قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔انہوں نے ساری زندگی اسلام کی حقیقی تعلیمات کو اُجاگر کیا ۔