اسلام آباد (این این آئی)بیرون ملک علاج کیلئے جانے سے قبل مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے طلب کئے گئے ضمانتی بانڈ کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں جس کے مطابق حکومت سٹامپ پیپر پر ایک تحریرکی خواہاں ہے اور نواز شریف یا شہبازشریف کو نوازشریف کی واپسی کی ضمانت دیناہوگی۔ ذرائع کے مطابق ضمانت دینے والے کو پیسے جمع کرانا ہیں نہ کسی جائیداد کے کاغذات، نوازشریف کی عدم واپسی کی صورت میں حکومت ضمانتی پر 7 ارب روپے کا دعویٰ کر سکے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت تحریری ضمانت دینے والے شخص کی مالی حیثیت کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی۔