لاہور،کراچی،اسلام آباد (اپنے نیوز رپورٹر سے ،سٹاف رپورٹر،92نیوز رپورٹ،نامہ نگار)نیب نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید جمالی سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔نیب اعلامیہ کے مطابق تینوں افراد پر سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈس پیچ کمپنی سے متعلق تحقیقات میں بے قاعدگیوں کے الزامات ہیں۔ امکان ہے انہیں آج یا کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔نیب لاہورنے گریٹر لاہور المعروف چنار باغ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ کرپشن پرمعروف ڈیلر و سابق ممبر مینجمنٹ کمیٹی ملزم طارق شاہ کو گرفتار کرلیا۔ نیب لاہورکے مطابق ملزم طارق شاہ کو سوسائٹی سے زمین کی لین دین کے معاملات میں ایک ارب 31 کروڑکی مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے چنار باغ کوآپریٹو سوسائٹی کو 5000 کنال زمین کی فراہمی کا معاہدہ کیا جس کی رو سے ہر 8 کنال زمین کے بدلہ سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی نے 3 کنال ڈویلپ پلاٹ فراہم کرنا تھے ، ملزم نے تاحال صرف 850 کنال زمین سوسائٹی کو فراہم کی اور اس دوران دیگر شریک ملزمان کی ملی بھگت سے عوام سے پلاٹوں کی فراہمی کے نام پر 2 ارب وصول کئے ۔طارق شاہ کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے آ ج احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ احتساب عدالت کراچی نے شہریوں سے سٹاک ایکسچینج کے نام پرشہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ سے متعلق ریفرنس کا فیصلہ سنادیا،عدالت نے ملزمان زبیر نور اور عرفان موسی کو سات سات سال قید کی سزا سنادی۔احتساب عدالت لاہور نے پارکنگ کمپنی کرپشن کیس میں ملوث ملزمان حافظ نعمان، عثمان قیوم اور تاثیر احمد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 جون تک توسیع کر دی۔ احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیرسے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کاریفرنس جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث بغیرسماعت ملتوی کر دیا۔ شریک ملزمان سابق کنسلٹنٹ شمائلہ محمود اور جسٹس ( ر) ریاض کیانی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت 11 جون کو ہو گی ۔ چئیرمین سندھ اینگرو