مکرمی !اگرآج کل کے نوجوانوں سے کمبائن فیملی کی بات ہوتووہ کہتے ہیں کہ پہلے کے زمانے کتنے اچھے تھے کہ سب لوگ یعنی پورا خاندان ساتھ رہتا تھا اور زندگی کے امورپرآپسی مشاورت اور فیصلوںکے پابند ہوتے تھے۔ توسیعی خاندان کو اگرجوائنٹ خاندان کو ٹکڑاکہاجائے توغلط نہ ہوگا۔ اگرکہاجائے کہ جوائنٹ فیملی کے بعد توسیعی خاندان کارواج بھی ختم ہورہاہے توغلط نہ ہوگا ۔ نیوکلیئرخاندان سب سے چھوٹی اکائی ہے جوصنعتی دورکی پیداوارہے جس میں ماں باپ اوربچے ایک ساتھ رہتے ہیں صرف یہی افراد ایک دوسرے کے ذمہ دارہوتے ہیں یادرہے نیوکلیئرخاندان کی قسم عام ہوتی جارہی ہے ۔ آخرمیں عرض کروں گاکہ ہم معاشرے میں خود قوانین بناتے ہیں انہیں توڑتے بھی ہم ہیں مگرجوائنٹ فیملی سسٹم کوبوجھ سمجھنے والوں کواتناکہوں گاکہ جب زندگی میں مشکلات سامنے آکھڑی ہوتی ہیں اورکوئی بھی ساتھ نہیں دیتاتب دل کہتاہے کاش میرے ساتھ میرے بہن بھائی ہوتے توسب تکلیفوں کے ساتھ میں لڑسکتاتھا۔ (علی جان ۔ جوہر ٹائون لاہور)